سوشل میڈیا پررمضان گفٹ کےنام سےجعلی لنکس کاانکشاف

کراچی: رمضان المبارک کے دوران نو سربازوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر رمضان گفٹ کے نام سے کئی جعلی لنک گردش کر رہے ہیں۔سائبر سکیورٹی ماہرین نے اس حوالے سے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ جعلی لنکس پر کلک کر کے اپنی ذاتی معلومات ہرگز نہ دیں۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ایسے لنک اوپن کرنے پر شہریوں سے ان کی ذاتی معلومات مانگی جاتی ہیں اور پھر دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے کا کہا جاتا ہے۔سائبر سیکیورٹی ایکسپرٹس کے مطابق ایسے جعلی لنکس پر کلک کرنے اور اپنی ذاتی معلومات درج کرنے سے اکثر شہری سائبر کرائم کا شکار ہوجاتے ہیں۔

سائبر سیکیورٹی ایکسپرٹس کے مطابق شہریوں کی ذاتی معلومات لے کر اسے مختلف پلیٹ فارمز پر بیچ دیا جاتا ہے جو مختلف مجرمانہ سرگرمیوں میں استعمال کی جا سکتی ہیں۔