سٹاک مارکیٹ میں مندی،110پوائنٹس گرگئے، ڈالر اور سونا پھر مہنگے
Share
کراچی: ملک میں جاری آئینی و عدالتی بحران،اوپیک کی جانب سے خام تیل کی پیداوار میں کمی کے اعلان،آئی ایم ایف سے مذاکرات میں تعطل برقرار رہنے اور مہنگائی کی شرح میں اضافہ کی خبروں کے باعث سٹاک مارکیٹ میں مندی،110پوائنٹس گرگئے، ڈالر اور سونا پھر مہنگے ہو گئے۔
پیر کوکے ایس ای100انڈیکس 110پوائنٹس کمی سے 40ہزار پوائنٹس کی حد سے گر کر 39889پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ سرمایہ 22ارب روپے کی کمی سے مجموعی سرمایہ 60کھرب86ارب روپے کی سطح پر آگیا،حصص کی کاروباری مالیت پیر کے روز 1ارب روپے رہی ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 298کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے 109کمپنیوں کے حصص کی قیمت میںاضافہ،167کمپنیوں کے حصص کی قیمت م میںکمی اور 22کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا۔ دریں اثناء گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 1.25روپے اضافہ سے283.79روپے سے بڑھ کر285.04روپے کی سطح پر پہنچ گئی،جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت50پیسہ اضافہ سے286.50روپے سے بڑھ کر 287روپے ریکارڈ کی گئی۔
علاوہ ازیں عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت گزشتہ روز1ڈالرز اضافہ کے بعد1970ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 1200روپے اضافہ سے 2لاکھ9ہزار500اور دس گرام سونے کی قیمت 1028روپے اضافہ سے 1لاکھ79ہزار612روپے ہو گئی۔