سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ویمن ڈے پر سیمینار آج ہوگا

لاہور: سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام جشن بہاراں کے سلسلہ میں آج صبح ساڑھے 10بجے ویمن ڈے پر سیمینارنشترپارک سپورٹس کمپلیکس کی ای لائبریری میں ہوگاجبکہ خواتین کی بائیک ریلی بھی نکالی جائے گی۔

سیمینار میں سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب شاہد زمان، ڈپٹی کمشنر رفیعہ حیدر، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر اصغر زیدی، سپورٹس ویمن اور اہم خواتین شخصیات شریک ہوں گے۔

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ ویمن ڈے عالمی سطح پر خواتین کے حقوق کیلئے منایا جاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزپنجاب شاہد زمان اور ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی ویمن بائیک ریلی کاافتتاح کریں گے۔ ریلی صبح ساڑھے 8بجے حسین چوک(نزد لبرٹی) سے شروع ہوگی اور ایم ایم عالم روڈ سے ہوتی ہوئی حسین چوک پر ختم ہوگی، ریلی میں وومن بائیکرز اور اتھلیٹس حصہ لیں گی۔