لاہور: سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا دورہ کیا۔چیئرمین بورڈ ناظر نیازی اور دیگر افسران نے ادارے کی ورکنگ کے بارے بریفنگ دی۔
چیئرمین نے بتایا کہ پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن امتحانات کے انعقاد کا اہتمام کرتا ہے اور ہرسال 90 ہزار طلبہ کو سر ٹیفکیٹ جاری کرتا ہے جو ڈپلومہ ان ایسوسی ایٹ انجینئرنگ حاصل کرتے ہیں۔
بورڈ ٹیوٹا اور اس سے منسلک نجی فنی تعلیم کے اداروں کے امتحانات کا بھی انعقاد کا ذمہ دار ہے۔ سیکرٹری صنعت و تجارت نے بورڈ کے تمام دفاتر بشمول انتظامی برانچ، سیکریسی، امتحانی برانچ اور کمپلینٹ برانچ کادورہ کیا اور صفائی سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔