شاہ زیب رند امریکہ میں کراٹے مقابلہ جیتنے والے پہلے پاکستانی

میامی: پاکستان کے شاہ زیب رند نے امریکہ میں کراٹے کمبیٹ مقابلہ جیت لیا۔ شاہ زیب رند امریکی سرزمین پر کراٹے کے مقابلے میں شرکت کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

انہوں نے وینزویلا کے حریف گیبوڈیاز کوشکست دی۔ ویڈیو پیغام میں شاہ زیب رند نے اپنے تمام مداحوں، سہولیات فراہم کرنے پر حکومت بلوچستان اور امریکہ میں مقابلہ دیکھنے آنے والے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔