لندن: سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جن میں جنگل کے بادشاہ شیر کو اس انسان کے گلے لگتے اور پیار کرتے دیکھا جاسکتا ہو،ایسی ہی ایک اور ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کا دل موہ لیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ دو قوی الجثہ شیرنیاں جنگلے کی طرف دوڑی چلی آرہی ہیں جہاں ایک خاتون کھڑی ہیں۔ان کے پاس پہنچ کر دونوں شیرنیاں بچوں کی طرح خاتون سے لپٹ جاتی ہیں اور انہیں پیار کرنے لگتی ہیں کیونکہ خاتون نے ان دونوں کو پالا تھا۔سوشل میڈیا پر محبت اور شیرنیوں کے حوالے سے خوب تبصرے کئے جا رہے ہیں ۔