صارفین کیلئے پانڈا گو متعارف

کراچی: فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارم، فوڈ پانڈا، صارفین کے لیے پانڈاگو متعارف کراتے ہوئے فخر محسوس کررہاہے، جو صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک جدید آن ڈیمانڈ ڈیلیوری سروس ہے۔

ابتدائی طور پر ایک خصوصی B2B سروس پانڈاگو اپنے فوائد کو C2C ڈیلیوری تک توسیع دیتا ہے، جس سے صارفین کو فوڈ پانڈا کے وسیع رائیڈر فلیٹ تک سستی اور رکاوٹ کے بغیر کسی بھی وقت ڈیلیوری کے لیے رسائی حاصل ہوتی ہے۔ ابتدائی طور پر کراچی میں لانچ کیا گیاپانڈاگو بہت جلد لاہور اور اسلام آباد تک اپنی توسیع کے لیے نظریں مرکوز رکھے ہوئے ہے۔

فوری ڈیلیوری کے پانڈاگو کا عزم اسے جلد خراب ہونے والی اشیاءاور اہم دستاویزات جیسے اشد ضروری پارسلز کی ترسیل کے لیے فوری حل کے طور پر ایک مقام عطا کرتا ہے۔ فوڈ پانڈا کے رائیڈر کے لیے درخواست دینے ، صارفین کو صرف اپنی فوڈ پانڈا ایپ کو اپ ڈیٹ کرنے اور "پانڈاگو” ٹائل پر کلک کرنے کی ضرورت ہے، اپنی ڈیلیوری کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ رہنے کے لیے ریئل ٹائم ٹریکنگ فیچر کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔