عدالت کا شوہرکو25 سال تک گھر کے کام کے عوض سابق بیوی کولاکھوں ڈالردینے کا حکم
Share
میڈرڈ: سپین کی عدالت نے شوہر کو حکم دیا ہے کہ 25 سال تک گھر کے کام کاج کرنے کے عوض سابق بیوی کو 2 لاکھ 18 ہزار ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
سپین کی عدالت میں ایک انوکھے مقدمے میں ایک خاتون نے اپنے سابق شوہر پر مقدمہ دائر کیا تھا جس میں استدعا کی گئی تھی کہ مجھ سے 25 سال گھر کا کام کاج بغیر معاوضے کے کرایا گیا تھا۔
سابق بیوی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اتنے عرصے تک یہی کام کوئی گھریلو ملازم کرتا تو اس کا معاوضہ لاکھوں ڈالر بننا تھا اس لیے عدالت شوہر کو یہ معاوضہ ادا کرنے کا حکم دے۔
عدالت نے شوہر کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 18 ہزار 300 امریکی ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا۔