مسقط:عمان کے کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں فیسٹیول کے دوران ایک جھولا گر گیا جس کے نیچے دب کر ایک خاتون اور 7 بچے شدید زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق جھولا گرنے کا واقعہ عمان کے دارالحکومت مسقط میں پیش آیا جہاں کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں ایک فیسٹیول جاری تھا اور بڑی تعداد میں شہری موجود تھے۔