غیر قانونی سگریٹس کا مارکیٹ شیئر 39 فیصد تک بڑھ گیا

اسلام آباد: سگریٹ انڈسٹری پر ٹیکسز میں اضافہ سے2ماہ میں غیر قانونی سگریٹس کا مارکیٹ شیئر 39 فیصد تک بڑھ گیا ۔پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے حکام نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ گزشتہ دو ماہ میں سمگل شدہ سگریٹوں کی دستیابی میں200 فیصد اضافہ ہوا۔

گزشتہ دو ماہ کےدوران ملک میں 70 نئے سمگل شدہ سگریٹ برانڈز مارکیٹ میں شامل ہوئے ہیں۔ پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے حکام نے بتایا کہ افغانستان اور ایران سے غیر ملکی سگریٹ پاکستان سمگل ہو رہا ہے۔

پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے کہا کہ غیر ملکی سگریٹ پر کسٹم ڈیوٹی، ٹیکسز چوری کئے جاتے ہیں.غیر ملکی سگریٹ کی ڈبیہ پر حکومت پاکستان کی منظور شدہ تصویری ہیلتھ وارننگ چسپاں نہیں ہوتی۔