اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب اور امارات سے3ارب ڈالر سے زائد کی فنانسنگ کی جلد تصدیق کا مطالبہ کیا ہے ،پاکستان فنانسنگ کی جلد تصدیق کیلئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے اعلی سطح پر روزانہ کی بنیادپر رابطہ کررہا ہے۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزیراعظم آفس، دفتر خارجہ اور وزارتِ خزانہ متحرک ہے۔
وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے پاکستان 3ارب ڈالر سے زائد کی فنانسنگ کی جلد تصدیق کا مطالبہ کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق دوست ممالک کی جانب سے اقرار کے باوجود تحریری ضمانت نہیں دی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےسعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے فنڈز کی تصدیق کے بعد سٹاف لیول معاہدہ ہوگا، آئی ایم ایف ان ممالک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے ذریعے فنانسنگ کی تحریری ضمانت مانگ رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے تحریری ضمانت کے علاوہ آئی ایم ایف کے تمام مطالبات پورے ہو چکے ۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس سٹاف لیول معاہدے کے 4 ہفتے بعد ممکن ہوگا۔