نیویارک: میٹا کمپنی نے اپنی سہولیات کیلئے فیس بک ریل کا دورانیہ تین گنا تک بڑھانے اور اسے یادوں (میموریز)سے وابستہ کرنے کا اعلان کیا ۔
عین اسی طرح جیسے فیس بک ہمیں ہماری پوسٹس کی یاددہانی بھی کرواتی ہے۔اس طرح اب صارفین 90 سیکنڈ تک کی فیس بک ریل پوسٹ کرسکتے ہیں۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر ایپ نے اپنی ویڈیو دکھانے کے لیے اس کے دورانیئے میں اضافہ کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یوٹیوب نے ٹک ٹاک کو دیکھ کر شارٹس کا آغاز کیا تو اس کے بعد ٹک ٹاک نے قدرے طویل ویڈیو کی سہولت پیش کردی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ ایپ اپنا دائرہ کار بڑھانے کے لیے نت نئے تجربات کررہی ہیں۔
اب 10 منٹ تک کی ٹک ٹاک ویڈیو بن سکتی ہیں ۔ یوٹیوب شارٹس اب بھی 60 سیکنڈ تک ہی محدود ہے۔تجزیہ کاروں نے میٹا کے اس عمل کو سراہا ہے کیونکہ لاکھوں صارفین روزانہ اپنی یادیں بھی ریلز کی صورت میں پوسٹ کرتی ہیں۔