فیصل آباد: ڈپٹی کمشنر نے محکمہ جنگلات حکام کو پودوں کی حفاظت یقینی بنانے جبکہ محکمہ تعلیم افسران کو نوجوان نسل کو شجرکاری کی اہمیت متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے خصوصی مہم چلانے کی ہدایت جاری کردی۔
علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات کے اشتراک سے جڑانوالہ شیروآنہ پل نہر کنارے ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگا کر نیا ریکارڈ قائم کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے پانچ کلو میٹر ایریا میں طلباء وطالبات کے ہمراہ 50ہزار نئے پودے لگائے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ شوکت مسیح سندھو،سی ای او ایجوکیشن افتخارخان،انچارج ضلعی ایمرجنسی آپریشنل سنٹر محمد صادق،محمد اختر بٹ اور محکمہ جنگلات کے افسران اور اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔