فیم پبلیکن کپ: ریڈرز ایف سی فٹ بال کلب سیمی فائنل میں
Share
لاہور : فیم فٹ بال کلب ماڈل ٹائون کے زیر اہتمام جاری ’’فیم پبلیکن کپ‘‘کے سپر ایٹ مرحلے میں ایک اورمیچ کا فیصلہ ہوگیا۔
فیم کلب ماڈل ٹائون کی گراونڈ میں گزشہ روز کھیلے گئے دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں ریڈرز ایف سی نے داتاہجویری کارگوفٹ بال کلب کو یکطرفہ مقابلے میں تین صفر سے مات دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔
فاتح ٹیم کے اسد اللہ نے میچ کے دوسرے ہی منٹ میں گول داغ کر ریڈرز کو برتری دلائی جسے بابراعظم نے 30ویں اور 33ویں منٹ میں مزید دو گولز کرکے تین صفر تک پہنچادیا۔داتاہجویری کارگو فٹ بال کلب کوئی گول نہ کر سکا ۔
فیم فٹ بال کلب کے صدر و چیف آرگنائزر فیم پبلیکن فٹ بال کپ ضیاعارف ڈوگر نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں سوینئرز تقسیم کیے، ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری شمائل انجم کے مطابق تیسرے کوارٹر فائنل میں مراد ایف سی اور باباکارگو فٹ بال کلب کے درمیان جوڑ پڑیگا۔