قائداعظم گولڈ کپ 2023کا فائنل ٹی بی این پولو نے جیت لیا

لاہور: لاہور پولو کلب کے زیراہتمام دی سنچری وینچرز نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2023کا فائنل ٹی بی این پولو نے جیت لیا۔بی این پولو ٹیم نے ہزاروں تماشائیوں کی موجودگی میں فائنل میں ماسٹر پینٹس /نیوایج کیبلز کی ٹیم کو 12-6 سے ہرا دیا۔

فائنل کے مہمان خصوصی چیئرمین پاکستان پولو ایسوسی ایشن لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء، کلب کے صدر عمر صادق ، ایاز لاکھانی، کامران افصل و دیگر بھی موجود تھے۔ قبل ازیں سب سڈری فائنل میں ٹیم ایف جی پولو نے ڈی ایس پولو کو 10-6 سے ہرا کر سب سڈری فائنل جیتا۔

نیشنل اوپن کے موقع پر سال بھر میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔ ٹورنامنٹ کی بہترین پاکستانی گھوڑی کا ایوارڈ راجہ تیمور ندیم کی گھوڑی 11-481 کو دیا گیا۔