لاٹری کے غلط ٹکٹ نے 50 ہزار ڈالر کا انعام جتوادیا

میری لینڈ: امریکہ میں ایک دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون نے نہ چاہتے ہوئے بھی لاٹری کا مہنگا ٹکٹ خریدا اور اس میں سے 50 ہزار ڈالر کا انعام جیت گئیں۔

میری لینڈ کی ایک خاتون وینڈنگ مشین سے لاٹری کا صرف دو ڈالر والا ٹکٹ خریدنا چاہتی تھیں لیکن غلطی سے انہوں نے 20 ڈالر کا ٹکٹ خرید لیا۔

اس پر خاتون پشیمان ہوئیں کہ شاید یہ رقم ضائع ہوجائے گی۔ تاہم جب اس ٹکٹ کو کھرچ کر انعامی نمبر دیکھےگئے تو اس سے معلوم ہوا کہ وہ 50 ہزار ڈالر جیت گئی ہیں۔