لاہور کے لوگ ہمیشہ کرکٹ کو سپورٹ کرتے ہیں‘ نسیم شاہ
Share
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ کا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے ایک دن قبل ویڈیو بیان شیئر کیا گیا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا اکائونٹ پر نسیم شاہ کا ویڈیو بیان شیئر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے لوگ ہمیشہ کرکٹ کو سپورٹ کرتے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ میں لاہور کا بہت کرائوڈ آتا ہے اور جب انٹرنیشنل میچز ہوں تو سٹیڈیم میں اور زیادہ لوگ آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم توقع کر رہے ہیں کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں کرائوڈ آئے گا جو ٹیم کو سپورٹ کرے گا اور ٹیم کے ساتھ اپنی دعائیں شامل کرے گا۔