لورالائی: ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی کے زیر اہتمام اور محکمہ اسپورٹس کے اسپورٹس آفیسر سید ظفر اللہ شاہ کے اشتراک سے یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر مسلم فٹبال کلب لورالائی اور پاک افغان فٹبال کلب لورالائی کے درمیان شاندار فٹبال میچ کھیلا گیا۔
یہ نمائشی فٹبال میچ مسلم فٹبال کلب نے ایک گول سے جیت لیا اس میچ کے ریفری کے فرائض ادریس ناصر نے انجام دئیے ۔
لورالائی کے اسٹنٹ کمشنرظہور احمد بلوچ مہمان خصوصی اور تحصیلدار شیر شاہ غلزئی اعزاز ی مہمان اس تھے۔مہمان خصوصی اسٹنٹ کمشنر ظہوراحمد بلوچ کا کہنا تھا کہ اسپورٹس میں محکمہ اسپورٹس بلوچستان کا کردارناقابل فراموش ہے،ضلعی انتظامیہ اوراسپورٹس افسر سید ظفر اللہ شاہ کی یوم کشمیرکےموقع پر کی شاندار میزبانی اوران کا فعال کردار قابل ستائش ہے، اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ظہوراحمد بلوچ نے کہا کہ اپنی آزادی کے لئے قابض بھارتی افواج کے خلاف بر سر پیکار کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم کشمیرمنایا جاتا ہے،ایک دن ضرور کشمیرپاکستانکا حصہ بنے گا۔