مارچ: ایس ای سی پی میں 2595 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں

اسلام آباد : سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے مارچ 2023 میں 2,595 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں، جس سے رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد 190,16 ہوگئی۔ گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق موجودہ ماہ کے لیے نئی شامل ہونے والی کمپنیوں کے حوالے سے کل کیپٹلائزیشن (ادا شدہ سرمایہ) 1.8 ارب روپے رہا۔تقریباً 58 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں کے طور پر رجسٹر ہوئیں، جبکہ 39 فیصد سنگل ممبر کمپنیوں کے طور پر رجسٹر ہوئیں۔تقریباً تین فیصد کمپنیاں پبلک ان لسٹڈ کمپنیوں، غیر منافع بخش انجمنوں، اور محدود ذمہ داری کی شراکت داری (ایل ایل پی) کے طور پر رجسٹرڈ تھیں۔ 99.69 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹر ہوئیں اور 159 غیر ملکی صارفین بیرون ملک سے رجسٹرڈ ہوئے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے نے 397 کمپنیوں کے ساتھ، رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن 385، 339 کے ساتھ ٹریڈنگ، 282 کے ساتھ خدمات، 121 کے ساتھ تعلیم، 106 کے ساتھ سیاحت، 96 کے ساتھ فوڈ اینڈ بیوریجز، 74 ای کامرس، مارکیٹنگ اور اشتہارات میں 72، ٹیکسٹائل 62، کارپوریٹ ایگریکلچرل فارمنگ 51، انجینئرنگ 49، کان کنی اور کھدائی 48، ہیلتھ کیئر 44، فارماسیوٹیکل 39، پاور جنریشن 37، کاسمیٹکس اور ٹوائلٹریز اور کیمیکل کے ساتھ 34، ٹرانسپورٹ میں 33، ٹرانسپورٹ کیبلز اور الیکٹریکل گڈز اور براڈ کاسٹنگ اینڈ ٹیلی کاسٹنگ میں 26، کمیونیکیشن 25، فیول اینڈ انرجی 24، پیپر اینڈ بورڈ 20، آٹو اینڈ الائیڈ 19، لاجنگ 18، آرٹس اینڈ کلچر 13 اور 122 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔