مالم جبہ میں نیشنل سکی اینڈ سنو بورڈنگ چیمپین شپ کا آغاز

سکی اور سنو بورڈنگ مقابلوں کے علاوہ کلچرل اور فوڈ سٹالز بھی لگائے جائیں گے

پشاور: سیکیورٹی فورسز کے اشتراک سے مالم جبہ میں نیشنل سکی اینڈ سنو بورڈنگ چیمپین شپ کا آغاز ہو گیا ہے، 10 اور 11 فروری کو منعقدہ سنو فیسٹول میں پاکستان بھر سے 100 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں دو روزہ نیشنل سکی اینڈ سنو بورڈنگ چیمپین شپ میں سکی اور سنو بورڈنگ مقابلوں کے علاوہ کلچرل اور فوڈ سٹالز بھی لگائے جائیں گے۔

سیاحوں کے لئے رات کے وقت میوزیکل نائٹ اور شاندار آتش بازی کا بھی اہتمام کیا گیا ، نیشنل سکی اینڈ سنو بورڈنگ چیمپین شپ ہر سال مالم جبہ میں منعقد کی جاتی ہے جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے سیاح شرکت کرتے ہیں۔

اس سال بھی بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی شرکت متوقع ہے، فیسٹول کے انعقاد سے سیاح بھی خوب محزوز ہو رہے ہیں اس موقع پر سیاحوں اور کھلاڑیوں نے کہا کہ وادی سوات میں اس طرح کے فیسٹولز اور ایوینٹس کا انعقاد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہ علاقے پرامن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منتظمین کی کاوشوں کی وجہ سے علاقہ میں انٹرنیشنل لیول کے مقابلوں کا انعقاد پورا سال جاری رہتا ہے۔