مالی کا اقوام متحدہ کے عہدیدار کو ملک چھوڑنے کا حکم
Share
بماکو: مالی کی فوجی حکومت نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق مشن(ایم آئی این یو ایس ایم اے)کے سربراہ کو 48 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دےدیا۔
فرانسیسی میڈیا نے مالی حکومت کے ترجمان کرنل عبداﷲ میگا کی طرف سے جاری بیان کے حوالے سے بتایاکہ وزارت خارجہ نے مالی میں اقوام متحدہ کے مشن (ایم آئی این یو ایس ایم اے)کے انسانی حقوق سیکشن کے سربراہ گوئیلوم نگیفا اتونودوک اندالی کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے انہیں ملک چھوڑنے کا حکم دیا۔