مال گاڑیوں کے ساتھ لگنے والی 70 ویگنیں آج پہنچیں گی، سعد رفیق

Sun, 15 Jan 2023, 1:16 PM

 

 

 

 

 

 

 

 

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مال گاڑیوں کے ساتھ لگنے والی 70 سٹیٹ آف دی آرٹ ویگنیں چین سے 16 جنوری کو پاکستان پہنچیں گی۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ رواں سال مارچ میں ایسی مزید130 ویگنز ریلوےسسٹم میں شامل ہو جائیں گی،یہ 820 ویگنوں کا منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی معاہدے کے تحت باقی 620ویگنیں پاکستان میں بنیں گی۔