مرلی وجے نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

ممبئی: تجربہ کار بلے باز مرلی وجے نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

وجے نے کہا ہے کہ وہ دنیا بھر میں کھیلنے کے مواقع تلاش کرتے رہیں گے اور اس کھیل کے کاروباری پہلو کو بھی تلاش کریں گے۔
اوپنر نے 2008 میں آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی میں ڈیبیو کرنے کے بعد سے بھارت کے لیے 61 ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 9 ٹی 20 کھیلے۔

قومی ٹیم کے لئے ان کا آخری میچ دسمبر 2018 میں پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف تھا، جس کے بعد انہیں دوبارہ کبھی منتخب نہیں کیا گیا۔

انہوں نے اکتوبر 2010 میں پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کی۔ انہوں 2013 میں بارڈر گواسکر ٹرافی میں بھارت کی 4-0 سے جیت میں دو زبردست سنچریاں بنائیں۔