مصر میں فیس بک پر مارکیٹنگ کرنے والی جعلی ڈاکٹر گرفتار
Share
قاہرہ : مصر میں پولیس نے ایک مصری خاتون کو گرفتار کیا ہے جو سوشل میڈیا پر ڈاکٹر کا روپ دھار کر کے خواتین کے علاج کرتی رہی۔میڈیارپورٹس کے مطابق مصری پولیس نے بتایاکہ جعلی ڈاکٹر معقول رقم کے عوض خواتین کی سرجری بھی کرتی رہی۔
تلاشی کے بعد آلات جراحی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔خاتون نے اعتراف کیا کہ اس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "فیس بک” پر اکانٹ بنایا اور بطور "ڈاکٹر” اپنے کام کی تشہیر کرکے متعدد خواتین کا علاج اور سرجری کی ہے۔
خاتون کے قبضے سے 2 موبائل فونز ، متعدد طبی آلات ، ایک مقامی بے ہوشی کرنے والی دوا برآمد کر لی گئی ہے۔