مصنوعی ذہانت کی مدد سے تربیتی طیارے کی آزمائشی پرواز
Share
کیلیفورنیا: ایرو سپیس کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے بتایا ہے کہ حال ہی میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے 17 گھنٹے سے زائد کے دورانیے تک ایک ٹیکٹیکل تربیتی طیارہ اڑایا گیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز کے مطابق ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے ٹیکٹیکل طیارہ اڑایا گیا ہو۔
مصنوعی ذہانت نے ’ویری ایبل اِن-فلائٹ سِمیولیشن ٹیسٹ ایئرکرافٹ (VISTA)‘ چلایا جو دیگر طیاروں کی کارکردگی کی خصوصیات کی نقل کر سکتا ہے۔کمپنی کے مطابق یہ طیارہ آپریٹنگ اخراجات کو کم کرتا ہے اور تربیتی عمل کو بہتر بناتا ہے