مغربی کنارہ میں اسرائیلی جارحیت، 2 فلسطینی نوجوان شہید
Share
غزہ،ریاض: مغربی کنارے میں دو الگ الگ واقعات میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا۔
مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں الزعترہ فوجی چیک پوسٹ پر ایک فلسطینی نے دانستہ اپنی گاڑی ٹکرا کر دوآباد کار زخمی کر دئیے۔
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیر صدارت سعودی عرب کی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کی گئی۔
حماس کے ترجمان عبدالطیف القانوع نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ بلنکن کا حالیہ دورہ اسرائیل قابض ریاست کی مکمل حمایت اور شراکت داری کا واضح اعلان ہے۔
عینی شاہد کا کہنا ہے کہ نوجوان کو چوکی پر روکا گیا تھا اور تلاشی کے دوران ہونے والی تلخ کلامی پر اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر شہید کیا۔
ادھر مغربی کنارے کے ایک اور علاقے میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا۔
نوجوان کو پستول رکھنے کا الزام عائد کرکے شہید کیا گیا۔اسرائیلی فوج نے اس سال کے پہلے مہینے میں 35 فلسطینی نوجوانوں کو بیدردی سے شہید کیا جس میں ایک ہی واقعے میں 10 نوجوانوں کو شہید کیا گیا تھا جس کے بعد سے مغربی کنارے میں کشیدگی برقرار ہے۔