ملتان سلطانز 22فروری کو پانچواں میچ کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گی
Share
ملتان: پاکستان سپر لیگ سیزن 8 میں تین میچز مسلسل جیت کر ہیٹرک مکمل کرنیوالی ملتان سلطان اپنے ہوم ٹاؤن نے اپنا پانچواں اور آخری میچ کل 22فروری کو ملتان سٹیڈیم پر کھیلے گی۔
پی ایس ایل سیزن 8 کے شیڈول کے مطابق ملتان سلطان اپنے اگلے پانچ میچز میچ مقابل ٹیموں کے ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گی۔ سلطانز اتوار کے روز فتوحات کی ہیٹرک مکمل کرنے کے بعد سوموار کے روز پریکٹس سیشن کی بجائے ہوٹل میں آرام کو ترجیح دی۔
دریں اثناء ملتان سلطان سے شکست کھانے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ملتان سے اپنے ہوم ٹاؤن روانہ ہوگئی اور کراچی کنگز نے ملتان میں پڑاؤ ڈال لیا ۔ شیڈول کے مطابق کنگز اور سلطان آج بعد سہ پہر ملتان سٹیڈیم پر بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے اور کل 22فروری کو ملتان سٹیڈیم پر ایک دوسرے کے خلاف شام 6بجے مد مقابل ہوں گے۔