سرینگر: مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارت میں مودی سرکار کے اقدامات سے ’’جمہوریت کے ستون ہل چکے ہیں۔
اپوزیشن کا کانگریس کے ساتھ آنا خوش آئند اقدام، جمہوریت کو بچانے کا یہی واحد راستہ ہے،سابق وزیر اعلی نے ٹویٹرپر جاری بیان میں کہا کہ ’جمہوریت کے ستون ہل چکے ہیں۔
پہلے مسلم کمیونٹی کو ہدف بنایا گیا، پھر دلت آ گئے اور پھر دوسری برادریاں، اور آخر کار معاملہ ’بی جے پی بمقابلہ تمام‘ ہو جائے گا۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کا کانگریس کے ساتھ آنا خوش آئند اقدام ہے، کیونکہ جمہوریت کو بچانے کا یہی واحد راستہ ہے ۔