موسم خراب، ایناپورنا سے 2 پاکستانی، ایک بھارتی کوہ پیما ریسکیو
Share
کھٹمنڈو: نیپال میں ماؤنٹ ایناپورنا پر خراب موسم کے بعد پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف اور نائلہ کیانی کو ریسکیو کرلیا گیا۔ دونوں کوہ پیماؤں کو ہیلی کاپٹر سے بیس کیمپ واپس پہنچا دیا گیا۔
دو روز قبل جب دونوں کوہ پیماوں نے چوٹی سر کی تو ’’ایناپورنا ‘‘ پر برفانی تودہ گرنے سے کیمپ فور سے آگے واپسی کا راستہ بند ہوگیا تھا۔ایک بھارتی کوہ پیما ابھی تک لاپتہ ہے۔ ماؤنٹ ایناپورنا پر خراب موسم کی وجہ سے ابتدائی طور پر 2 بھارتی کوہ پیما لاپتا ہوئے تھے ۔
ذرائع کے مطابق بلجیت کور اور انوراگ میلو کو تلاش کیا جاتا رہا۔ بعد ازاں ساجد سدپارہ نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ خاتون کوہ پیما بلجیت کور کو ریسکیو کر لیا گیا اور وہ بحفاظت بیس کیمپ پر واپس پہنچ گئی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پہلی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کو نیپال میں 8091 میٹر بلند اینا پورانا ون پہاڑ کی چوٹی سر کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کے 10ویں بلند ترین پہاڑ کی چوٹی پر پہنچنے کا کارنامہ اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ ہماری خواتین زندگی میں کسی بھی سنگ میل کو عبور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔