مونٹی کارلو ماسٹرز، سٹسیپاس اور میڈویڈیف ہار گئے

مونٹی کارلو: مناکو میں جاری مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں اسٹیفانوس سٹسیپاس اور ڈینیئل میڈویڈیف کو کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست ہوگئی۔

سیکنڈ سیڈ یونانی سٹسیپاس کو نمبر 8 سیڈ امریکی ٹیلر فرٹز نے 6-2 اور 6-4 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ یہی کارنامہ سکستھ سیڈ ہولگر رونی نے تھرڈ سیڈ روسی میڈویڈیف کو 6-3 اور 6-4 سے زیر کرکے انجام دیا۔

ایک اور کوارٹر فائنل میں ففتھ سیڈ روس کے آندرے روبیلیف نے جرمنی کے جان لینارڈ اسٹرف کو 6-1 اور 7-6 سے قابو کرلیا۔