ملتان: موٹر سائیکلسٹ سیاح عمرہ کی سعادت کے بعد 17ہزار کلومیٹر کا سفر مکمل کر کے واپس ملتان پہنچ گئے ہیں ،جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
بین الاقومی سیاح مکرم خان ترین کی قیادت میں سفرِ نور لاہور تا مکہ موٹر بائیک ٹور کا آغاز رواں سال جنوری میں ہوا تھا، جو آج 18(اپریل) لاہور پہنچ کر پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ اس کے علاوہ ایران، عرب امارات اور سعودی عرب کے تاریخی و سیاحتی مقامات کا دورہ بھی کیا ۔
سفری مشکلات سے متعلق انہوں نے کہا کہ دو تین بار موٹر سائیکل خراب ہونے کے معمولی واقعات پیش آئے تاہم سفر کے دوران ہر ملک کے عوام اور حکام کے ولولہ انگیز استقبال نے ہمارے ہزاروں میل کے سیاحتی سفر کو یادگار بنادیا۔ موٹر سائیکلسٹ سیاح آج 27ویں رمضان المبارک کی سحری اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد ملتان سے لاہور جائیں گے۔