مکہ بس سروس سے رمضان میں 70لاکھ افراد مستفید : سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی
Share
مکہ مکرمہ: سعودی عرب کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مکہ مکرمہ بس سروس سے 70 لاکھ افراد مستفیدہوئے ۔سعودی میڈیانے ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے حوالے سے بتایا کہ ماہ رمضان کے دوران مکہ بس سروس سے 70 لاکھ افراد مستفیدہوئے۔
سروس کے ذریعے یومیہ 4 ہزار 100 سے زائد ٹرپس کیے جاتے ہیں۔اتھارٹی نے کہا کہ ماہ مبارک کے دوران مکہ بس سروس کے ذریعے یومیہ کی بنیاد پر2 لاکھ 58 ہزار 500 افراد نے سفرکیا۔
مجموعی طورپر70 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد نے اس سروس سے فائدہ اٹھایا۔واضح رہے مکہ بس سروس حکومت کی جانب سے تجرباتی بنیادوں پرشروع کی گئی ہے جس سے شہر کے رہائشی ہی نہیں بلکہ عمرہ زائرین بھی فائدہ اٹھارہے ہیں۔