میاں چنوں کرکٹ گراؤنڈ میں سپیشل بچوں کیلئے سپور ٹس مقابلے

میاں چنوں: میاں چنوں کے کرکٹ گراؤنڈ میں سپیشل ایجوکیشن بچوں کی صلاحتیوں کو نکھارنے کیلئے کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے۔

کھیلوں کے مقابلوں میں گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن میاں چنوں،, جہانیاں،کبیروالہ اور عبدالحکیم کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رمیض ظفر نے باقاعدہ طور پر تقریب کا افتتاح کیا۔

تحصیل سپورٹس آفیسر, مسز غازیہ سحر,ایاز آفریدی سمیت دیگر منتظمین نے بہترین انتظامات کئے، ڈی او سپیشل ایجوکیشن میاں ماجد, ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر, ریسکیو 1122 اور معزز مہمانوں نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل بچوں کی صلاحتییں مو نکھارنے اور اُنہیں مزید باہمت بنانے کیلئے اس طرح کی سرگرمیاں بہت ضروری ہیں۔