میزان بینک نے 2023کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا
Share
کراچی : میزان بینک لمیٹڈ نے 31مارچ 2023ءکو ختم ہونے والی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ میزان بینک کو 31مارچ 2023ءکو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 15.4ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا جو کہ پچھلے سال کے اسی عرصے کے9.2 ارب روپے کے مقابلے میں 68فیصد زیادہ ہے۔
اس بات کا اعلان میزان بینک کی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کے بعد کیا گیا جس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین ریاض ایس اے اے ادریس نے کی،جبکہ اس موقع پر بورڈ کے وائس چیئر مین فیصل اے ا ے اے النصر بھی موجود تھے۔
میزان بینک نے ہر شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 31مارچ 2023ءکو ختم ہونے والی سہ ماہی میں شاندار نتائج کا اعلان کیا ہے۔ بینک کی بنیادی فی حصص آمدنی گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 5.14روپے فی شیئر کے مقابلے میں 8.62روپے فی شیئر رہی۔ بورڈ نے 2023کی پہلی سہ ماہی میں حصص یافتگان کیلئے 30فیصد (3روپے فی شیئر)عبوری کیش ڈیوڈنڈ کی بھی منظوری دی ہے۔
میزان بینک 18.15فیصد کی کیپٹل ایڈوکیسی شرح کے ساتھ ایک مضبوط مالیاتی ادارہ ہے جو کہ 12فیصد کی کم سے کم ریگولیٹری ضرورت سے نمایاں طورپر زیادہ ہے۔میزان بینک مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے لحاظ سے تمام لسٹڈ بینکوں میں پاکستان کا سب سے معیاری بینک ہے۔ میزان بینک 1.79کھرب روپے کے ڈپازٹس کے ساتھ ملک کے بڑے بینکوں میں سے ایک ہے۔ بینک کے مجموعی ڈپازٹس میں 918ارب روپے کے ساتھ کرنٹ اکاو ¿نٹ کا شیئر 51فیصد ہے جبکہ1.6کھرب روپے کے ساتھ کرنٹ اور سیونگ اکاو ¿نٹ مجموعی ذخائر کا 88فیصد ہیں۔ملک کی بینکنگ انڈسٹری میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے ذریعے بیرون ممالک سے زِ مبادلہ لانے میں 25فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ میزان بینک نے قائدانہ پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ ملک کے324شہروں میں ایک ہزار سے زائد اے ٹی ایمز کے ساتھ میزان بینک کی970 سے زائد برانچز ہیں۔ایپل اسٹور اور گوگل پلے اسٹور کی جانب سے مستقل طورپر میزان بینک کی موبائل ایپ کو پاکستان کی نمبر 1موبائل ایپ قرارد یا جارہاہے۔
وسیع پراڈکٹ پورٹ فولیو کے ساتھ بینک اپنے صارفین کی تمام مالیاتی ضروریات کو شرعی اصولوں کے مطابق پورا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ بینک کے پاس کارپوریٹ اور ایس ایم ایز صارفین پر مشتمل ایک مضبوط ایسٹ پورٹ فولیو ہے اور بینک کا شمار کنزیومر فنانسنگ سیکٹر کے مارکیٹ لیڈرز میں ہوتا ہے۔ پاکستان بینکنگ ایوارڈ ز2022میں میزان بینک کو پاکستان کے بہترین کنزیومر بینک کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
اس سے پہلے 2018اور 2020میں پاکستان بینکنگ ایوارڈمیں میزان بینک کو پاکستان کے بہترین بینک کے ایوارڈ سے نوازاگیا تھا۔ پاکستان بینکنگ ایوارڈ بینکنگ کے شعبے میں سب سے ممتاز ایوارڈ شمارکیا جاتاہے۔ اس کے علاوہ ریڈ منی گروپ ملائشیا کے اسلامک فنانس نیوز نے عالمی سطح پرمیزان بینک کو بہترین اسلامی ریٹیل بینک کے ایوارڈز سے نوازا ہے۔ یہ اہم ایوارڈز بینکنگ سیکٹر میں بینک کی ممتاز حیثیت کو اجاگر کرتے ہیں۔