ناسا نے فضائی آ لودگی نوٹ کرنے کے لیے ٹیمپوسیٹلائٹ مدار میں بھیج دیا

نیو یارک: ناسا نے فضائی آلودگی پر نظر رکھنے کے لیے ٹیمپو نامی نیا سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا ۔ جو شمالی امریکا پر نظر رکھے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹروپوسفیرک ایمیشن مانیٹرنگ آف پلیوشن انسٹر ومنٹ یا ٹیمپو ایک ملک کے دوسرے ملک یا پھر ایک علاقے کے دوسرے علاقے میں بدلتی ہوئی فضا کا باہمی موازنہ کرے گا۔ اس کے سینسر بنیادی طور پر تین خوفناک گیسوں یا اجزا کا جائزہ لے گا۔

جن میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ، فورملڈیہائڈ اور زمین کے قریب اوزون کی سطح جیسے اہم عوامل ہے۔ ناسا کے ماہر جان ہائنز نے بتایا ہرجگہ زمینی سینسر اور مانیٹر موجود نہیں اور اسی ضرورت کے تحت ٹیمپو لانچ کیا گیا ہے۔

ٹیمپو سیٹلائٹ، ارضِ ساکن مدار میں رہتے ہوئے ایک ہی جگہ پر گویا معلق رہے گا اور یوں وہ ایک جگہ پر آلودگی ریکارڈ کرے گا۔ تاہم ٹیپمو کا ڈیٹا عوام تک پہنچنے میں کچھ ماہ لگ سکتے ہیں کیونکہ مئی یا جون میں یہ اپنے تمام آلات کھول کر کام شروع کرے گا۔