نظروں کو دھوکا دینے والے ڈیزائن نے 60 سائیکل سواروں کو زخمی کردیا

لندن: برطانوی شہر برسٹل کے قریب سائیکل سواری کیلئے بنائی گئی لین نے 60 سواروں کو زخمی کردیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق کینشام ہائی سٹریٹ پر ایک سائیکل لین نظری دھوکا پیدا کر رہی ہے اور سائیکل سواروں کو گرا کر زخمی کرنے کا موجب بن رہی ہے۔

سائیکل سواروں نے بتایا کہ لین کے ایک طرف سرمئی رنگ کا چھوٹا فٹ پاتھ ہے اور دوسری طرف سفید رنگ کی لائن بنائی گئی ہے جو بظاہر لین کا حصہ لگ رہی ہیں اور سواروں کو اس بات پر قائل کر رہی ہیں کہ سطح برابر ہے حالانکہ ایسا نہیں جس سے متعدد سائیکل سوار زخمی ہو چکے ہیں۔