نہر سویز میں پھنسے جہاز کو ہٹانے کے لیے آپریشن جاری

قاہرہ : مصرکی نہرسویز(سویس)کے حکام نے اہم آبی گذرگاہ میں خراب ہونے کے بعد پھنسے ہوئے کنٹینر جہاز کو منتقل کرنے کے لیے چارٹگ کشتیاں بھیجی ہیں اور وہ اس کو ہٹانے کے لیے کارروائی کررہی ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نہرسویزاتھارٹی کے سربراہ اسامہ ربیع نے بتایا کہ کنٹینرجہازایم ایس سی استنبول لائبیریا کے جھنڈے تلے سفرکررہا تھا اور ملائشیا سے پرتگال جارہا تھا کہ نہرسویزمیں پھنس کررہ گیا۔انھوں نے بتایا کہ پانچویں کشتی بھی دوبارہ امدادی سرگرمی میں حصہ لینے کے لیے بھیجی جارہی ہے۔

انھوں نے اس بات پرزوردیا کہ اہم اس آبی گذرگاہ میں ٹریفک ایم ایس سی استنبول کی ہنگامی صورت حالسے متاثرنہیں ہواہے۔نہرسویز یورپ اور ایشیا کو ملانے والی مختصراور براہ راست سمندری تجارتی گذرگاہ ہے۔یہ مصری حکومت کے لیے غیرملکی کرنسی کی شکل میں آمدن کے اہم ذرائع میں سے ایک ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے 2021میں بھی دنیا کے سب سے بڑے کنٹینر جہازوں میں سے ایک نہرسویز میں پھنس گیا تھا اوراس نے ایک ہفتے تک اس اہم آبی راستے سے گذرنے والے ٹریفک کو روک دیاتھا۔اس سے عالمی جہازرانی کی آمدورفت متاثر ہوئی تھی اور بین الاقوامی سمندری تجارت میں خلل پڑا تھا۔