نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں نئی سنتھیٹک ٹرف تنصیب کا افتتاح
Share
لاہور: مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے اتوار کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں نئی سنتھیٹک ٹرف تنصیب کا افتتاح کیا ہے، مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے نئی سنتھٹک ٹرف بچھانے سے قبل اس کا معائنہ کیا۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے نئی سنتھیٹک کے بارے میں بریفنگ دی، مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے رول کو کھول کرٹرف بچھائی اور ہاکی کی بحالی وترقی کیلئے دعا کی۔
اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب شاہد زمان،ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل،ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن، ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رؤف باجوہ،پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو قیصر رضا،سنتھیٹک ٹرف بچھانے والی کمپنی کے محمد عثمان آفریدی ودیگر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وہاب ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہاکی کی بحالی کیلئے پہلا قدم اٹھایاہے،انٹرنیشنل ہاکی کو واپس لائیں گے،نئی سنتھیٹک ٹرف بچھانے کے منصوبے پر 16کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔