نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ایک روزہ کرکٹ میچ 21 جنوری کو کھیلا جائے گا

رائے پور:بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ( 21جنوری کو) کھیلا جائے گا۔نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ بھارت کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی اورتین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

بھارتی ٹیم کو کیوی ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ میزبان بھارتی ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو 12 رنز سے شکست دی تھی۔ ون ڈے سیریز میں نیوز ی لینڈ ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کررہے ہیں ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 21 جنوری کو شہید ویر نارائن سنگھ انٹرنیشنل سٹیڈیم، رائے پورمیں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 24جنوری کو ہولکر کرکٹ سٹیڈیم، اندور کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد دونوں ٹیمیں تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے لئے رانچی روانہ ہوں گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 27جنوری کو رانچی کے مقام پر مد مقابل ہوں گی ، دوسرا ین ٹی ٹونٹی میچ 29 جنوری کو لکھنئو جبکہ تیسرا اور آخری ین ٹی ٹونٹی میچ یکم فروری کو احمد کے مقام پر میں کھیلا جائے گا۔