نیوزی لینڈ اے نے آسٹریلیا اے کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا

لنکن: نیوزی لینڈ اے نے آسٹریلیا اے کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر دو ان آفیشل ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل کرلی۔ لنکن میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے اور آخری دن نیوزی لینڈ اے کو میچ جیتے کیلئے 365 رنز کا ہدف ملا جو اس نے فاکس کرافٹ، ہنری کوپر، کپتان ٹام بروس اور کیم فلیچر کی نصف سنچری کی بدولت 88.4 اوورز میں 7 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ کوپر 52، کرافٹ 97، بروس 64 اور فلیچر ناقابل شکست 56 رنز بناکر نمایاں رہے۔ زیوئیر بارٹلٹ اور مچل سوئپسن نے تین، تین وکٹیں حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ان آفیشل ٹیسٹ ہفتے سے لنکن ہی میں کھیلا جائے گا۔