لاہور: نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز کی تیاری کیلئے قومی کرکٹرز کی تین روزہ مشقوں کا گزشتہ روز آغاز قذافی سٹیڈیم میں ہوگیا ، پاکستان اور نیوزی لینڈ میں سیریز کا لاہور میں 14 اپریل کو شیڈول ٹی ٹونٹی میچ سے آغاز ہوگا۔
گزشتہ روز قومی کرکٹرز نے رمضان المبارک کی وجہ سے رات 8 بجے کے بعد پریکٹس کا آغاز کیا۔ اس دوران بیٹنگ ، بولنگ اور فلیڈنگ کی بھرپور پریکٹس کی گئی، کپتان بابراعظم نے کھلاڑیوں کو لیکچر بھی دیا، کیمپ میں کپتان بابراعظم ، شاہین شاہ آفریدی، صائم ایوب،افتخار احمد، محمد حارث، امام الحق و دیگر کرکٹرز بھی شامل ہیں۔