نیپال میں پاکستانی کوہ پیماؤں کی سفارتخانہ میں دعوت
Share
کٹھمنڈو: نیپال میں پاکستانی سفارتخانہ نے پاکستانی کوہ پیماؤں ساجد سدپارہ، شہروزکاشف اور نائلہ کیانی کو مدعو کیا ۔ اس حوالے سے پاکستانی سفیر ابرارہاشمی اور ساجد سدپارہ نے ٹویٹس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ساجد علی سد پارہ نے اپنی ٹویٹ میں کہا سر ابرار ہاشمی آپ کا بے حد شکریہ۔
انہوں نے کہا پاکستان کے سفیر اور کٹھمنڈو میں پاکستانی سفارت خانے کے تمام عملے نے ہماری میزبانی کی اوراعزاز سے نوازا، سفارتخانہ نیپال میں ہمار ا اپنا گھر ہے۔ پہاڑ اور اور مہمان نوازی نیپال اور پاکستان کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے مقامات ہیں۔ جوابی ٹویٹ میں ابرار ایچ ہاشمی نے کہا بہت بہت خوش آمدید، ہمیں آپ پر اور آ پ کے ساتھی کوہ پیماؤں شہروز کاشف اور نائلہ کیانی پر فخر ہے۔ حال ہی میں آپ نے دنیا کی 10 ویں سب سے بلند چوٹی ’’اینا پورنا ‘‘ کو سر کرکے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ۔