لاہور: پاکستان کی انڈر14ٹینس ٹیم 27سال بعد ورلڈ گروپ آف دی ورلڈ جونیئر ٹینس(ڈبلیو جے ٹی)ٹیم چیمپئن شپ فائنلز میں شرکت کرے گی۔یہ میچز اگست میں روسٹیجوف، چیک ری پبلک میں ہونگے ۔ٹیم نے کوچینگ ملائشیا میں ایشیا/اوشیانا فائنل کوالیفائنگ مقابلے میں آئی ٹی ایف ورلڈ میں ایران ،انڈونیشیا اور آسٹریلیا کو شکست دیکر ٹاپ فور میں جگہ بنائی،سیمی فائنل راؤنڈ میں ہانگ کانگ کے خلاف کامیابی کے بعد ٹیم ایشیا/اوشیانا فائنل کوالیفائنگ راؤنڈ میں جاپان کے خلاف فائنل میچ میں شکست کھا گئی،تاہم وہ پہلے ہی کوارٹر فائنل میچ میں آسٹریلیا کو ہرا کر ورلڈ گروپ میں اپنی جگہ پکی کرچکے تھے۔
ابو بکر طلحہ اور حمزہ رومان کی شاندار جوڑی نے چمپئن شپ کی سب سے مضبوط ٹیموں میں سے ایک سمجھی جانے والی آسٹریلیا کو بچھاڑ کر تاریخ رقم کی۔کھلاڑیوںنے اپنی جیت کا جشن مناتے ہوئے BARD فاؤنڈیشن اور Ace ٹینس اکیڈمی کو بھی ان کی کاوشوں اور تعاون کیلئے اس کامیابی کا کریڈٹ دیا۔