ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 7 تا 11 جون اوول میں ہوگا

دبئی: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 7 تا 11 جون اوول، لندن میں کھیلا جائے گا۔ فائنلسٹ کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے، آسٹریلیا، بھارت، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے کوالیفائی کرنے کا موقع ہے۔

انگلینڈ فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکتا، وہ نو ٹیموں میں سے پانچویں نمبر پر ہے تاہم ان کے پاس سائیکل میں مزید کوئی فکسچر باقی نہیں ہے۔

چار روزہ میچ، انگلینڈ لائنز کیخلاف اوشاڈا فرنینڈو کی سنچری

رواں ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف ان کے دو ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ نہیں ہیں۔

آسٹریلیا جو 16 جون سے ایشز میں انگلینڈ کا سامنا کرے گا، فائنل میں پہنچنے کے لیے فیورٹ ہے تاہم بھارت کے خلاف ان کی چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا اثر اس بات پر ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف گائنل کون کھیلے گا۔

بھارت اس وقت ٹیبل میں دوسرے، سری لنکا تیسرے اور جنوبی افریقہ چوتھے نمبر پر ہے۔ جنوبی افریقہ کے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ہوم ٹیسٹ باقی ہیں جبکہ سری لنکا سائیکل میں اپنے آخری دو میچوں کے لیے نیوزی لینڈ کا سفر کر رہا ہے۔

پہلے پانچ دنوں میں موسم کی خرابی کی صورت میں ڈبلیو ٹی سی فائنل کا ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔