ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کیخلاف فالو آن کے بعد 202 رنز پر تین وکٹیں گنوا دیں۔ بیسن ریزرو پر میچ کے تیسرے دن کیوی اوپنرز ٹام لیتھم اور ڈیون کونوے نے انگلش بولنگ کیخلاف زبردست مزاحمت کی اور سکور کو 149 تک لے گئے۔
ڈیون کونوے 61 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ٹام لیتھم 83 رنز بناکر روٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ ول ینگ 8 رنز بناسکے، انہیں لیچ نے بولڈ کیا۔ کین ولیم سن اور ہنری نکولس 18 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔