ٹماٹر،کھیرا نہیں مل رہا تو شلجم کھائیں:برطانوی وزیر

لندن: برطانوی وزیر ماحولیات تھیریس کوفی نے سبزیوں کی قلت پر پریشان حال عوام سے کہا ہے کہ اگر ٹماٹر، کھیرا یا دیگر سبزیاں نہیں مل رہیں تو عوام شلجم کھائیں، یہ ملک میں وافر پیدا ہوتا ہے اور اسے بیرون ملک سے منگوانا بھی نہیں پڑتا۔

یورپی یونین کی صدر ارسولا نے برطانیہ کا سرکاری دورہ کیا تو عوام نے سوشل میڈیا پر طنزاً کہا کہ کیا آپ ہمارے لئے کچھ ٹماٹر لا سکتی ہیں؟برطانیہ میں سپر سٹورز گاہکوں کو انتہائی محدود تعداد میں سبزیاں اور کالی مرچیں دے رہے ہیں جبکہ چھوٹےسٹورز پر یہ دستیاب ہی نہیں۔سینئر سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا کے باعث حالات یہاں تک پہنچے ہیں جبکہ دیگر یورپی ممالک میں سبزیوں کی کوئی قلت نہیں ہے۔