پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے مسلسل دوسری مرتبہ یوتھ ورلڈ ٹائٹل جیت لیا Image 6 فروری ، 2023 پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے مسلسل دوسری مرتبہ یوتھ ورلڈ ٹائٹل جیت لیا Share دبئی: پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے باکسر کوہراکر ورلڈیوتھ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرلیا۔ دبئی میں کھیلے گئے فائنل میچ میں عثمان وزیر نے سخت مقابلے کے بعد تھائی لینڈ کے باکسر کرونگ کلنگ کو ساتویں رائونڈ میں ناک آئوٹ کردیا ۔ عثمان وزیر نے اپنا ٹائٹل سانحہ پشاور میں شہید ہونیوالے افراد کے نام کردیا ۔ اختتامی تقریب میں گفتگوکرتے ہوئے عثمان وزیر نے کہا کہ پاکستان کے لیے مسلسل دوسری مرتبہ ٹائٹل جیتنا میرے لئے فخر کی بات ہے ۔ Share FacebookTwitterGoogle+ReddItWhatsAppPinterestدوستوں کوارسال کریں