پاکستان آکر اندازہ ہوا کہ یہاں کرکٹ کی کیا قدر ہے:سیم بلنگز Image 7 مارچ ، 2023 پاکستان آکر اندازہ ہوا کہ یہاں کرکٹ کی کیا قدر ہے:سیم بلنگز Share لاہور: پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے کھلاڑی سیم بلنگز نے کہا ہے کہ بطور غیر ملکی کرکٹر یہاں آکر اندازہ ہواہے پاکستان میں کرکٹ کی کیا قدر ہے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار کھیلنے کا تجربہ انجوائے کر رہا ہوں۔یہاں گرائونڈ اچھے ہیں اور وکٹیں بیٹنگ کے لیے آسان ہیں۔ سیم بلنگز نے کہا کہ ٹیم کا ماحول زبردست ہے، ڈرسینگ روم کلچر کو انجوائے کر رہا ہوں، اس ماحول کا حصہ بن کر اچھا لگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل کی کنڈیشنز مختلف تھیں، وہاں گیند کو زیادہ قوت سے ہٹ کرنا پڑتا تھا جبکہ یہاں آسان ہے۔ Share FacebookTwitterGoogle+ReddItWhatsAppPinterestدوستوں کوارسال کریں