پاک نیوزی لینڈ میچوں کیلئے فول پروف ٹریفک انتظامات مکمل

لاہور: پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچوں کےلئے فول پروف ٹریفک انتظامات مکمل کر لیے گئے۔سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ اور شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، ہوٹل سے قذافی سٹیڈیم اور سٹیڈیم سے ہوٹل تک ٹیموں کو زیرو روٹ دیا جائے گا۔

ٹیموں کی موومنٹس کے دوران روڈز کو کم سے کم وقت کےلئے بند کیا جائے گا، میچز کے دوران مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ ، فیروزپور روڈ اور مین بلیوارڈ گلبرگ روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہوگی۔سی ٹی او نے مزید بتایا کہ مجموعی طور پر 1 ہزار سے زائد ٹریفک اہلکار روٹ ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20 فورک لفٹرز، 03 بریک ڈاو¿نز بھی تعینات ہونگے، راستہ ایپ،راستہ ایف ایم 88.6 کے ذریعے شہریوں کو آگاہ رکھا جائیگا۔