پریمئر لیگ، مانچسٹر یونائیٹڈ نے کرسٹل پیلس کو ہرا دیا

مانچسٹر: مارکس رشفورڈ نے ورلڈ کپ کے بعد اپنے اسکورنگ کا سلسلہ جاری رکھا انہوں نے دس کھلاڑیوں پر مشتمل مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم کو اولڈ ٹریفرڈ میں پریمئر لیگ میں کرسٹل پیلس کیخلاف 2-1 سے فتح یاب کر دیا۔

برونو فرنینڈس نے پنالٹی کک سے مانچسٹر یونائیٹڈ کیلئے اسکوررنگ کا آغاز کیا۔ 62 ویں منٹ میں رشفورڈ کے گول نے فاتح ٹیم کو 2-0 سے آگے کر دیا۔

70 ویں منٹ میں کیسمیرو کو ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر کر دیا گیا۔ 76 ویں منٹ میں 10 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کیخلاف اسکلوپ نے ڈوکورے کی مدد سے کرسٹل پیلس کا واحد گول کیا۔

اس جیت کے نتیجے میں مانچسٹر یونائیٹڈ پریمئر لیگ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔